3 جولائی 2013 - 19:30
اخوان المسلمین کی اعلی قیادت فوج کے زیر حراست

مصری فوج نے مصر کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد معزول صدر مرسی اور دیگر اعلیٰ قیادت کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

ابنا: مصری فوج نے مصر کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد معزول صدر مرسی اور دیگر اعلیٰ قیادت کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےجبکہ اخوان المسلمین کے ترجمان احمد عارف کا کہنا ہے کہ محمد مرسی اور ان کے نائب عصام الحداد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاھم ان کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مرسی کوپہلے ایک فوجی عمارت میں رکھاگیاتھااس کے بعد انہیں وزارت دفاع کی عمارت میں نظربندکردیاگیا ہے۔ لیکن اخوان المسلمین کے دیگر ذرائع کے مطابق مرسی کے دیگر ساتھی فوجی عمارت میں ہی نظر بندہیں۔واضح رہے کہ فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نےکل یہ کہہ کر کہ محمد مرسی عوامی توقعات پورا اترنے میں ناکام رہے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲